ہنگو: قبائلی لشکر نے ٹی ٹی پی کمانڈر کے گھر کو آگ لگا دی باجوڑ سے 2 افراد کی نعشیں برآمد

ہنگو: قبائلی لشکر نے ٹی ٹی پی کمانڈر کے گھر کو آگ لگا دی باجوڑ سے 2 افراد کی ...
ہنگو: قبائلی لشکر نے ٹی ٹی پی کمانڈر کے گھر کو آگ لگا دی باجوڑ سے 2 افراد کی نعشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ ایجنسی(آئی این پی) سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدت پسندوں کی جھڑپ کے بعد قبائلی لشکر حرکت میں آگیا۔ ٹی ٹی پی کمانڈر کے گھر کو جلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لوئر اور کزئی اتمان خیل میں گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ ہوئی تھی جس کے بعد قبائلی لشکر حرکت میں آگیا اور اورکزئی قبائلی لشکر نے ٹی ٹی پی کمانڈر شاہ دوران کے گھر کو آگ لگا کر جلا دیا۔ کمانڈر شاہ دوران گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا تھا جبکہ جھڑپ کے دوران میجر سمیت فورسز کے دو جوان بھی شہید ہو گئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شاہ دوران ساتھیوں سمیت مزکورہ گھر میں موجود تھے جہاں سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کے بعد اسی گھر سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔

سعودی عرب ، عراق کے تمام قرضے معاف کر کے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرے گا: سعودی وزیر خارجہ

ادھر باجوڑ ایجنسی کے تحصیل سلار زئی علاقہ تنگی سے عرب خان نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ کسئی خوڑ کے علاقے سے فضل الرحمن ولد گل زمان سکنہ پشت کی لاش برآمد ہوئی ہیں۔ دونوں کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے لاشیں ویرانے میں پھینک دی تھی۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ورثاءکے حوالے کر دی ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔‎

مزید :

باجوڑ -