شاہد آفریدی پشاور زلمی چھوڑنے کے اعلان سے صرف 6 گھنٹے قبل کس کیساتھ تھے اور کیا کر رہے تھے؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

شاہد آفریدی پشاور زلمی چھوڑنے کے اعلان سے صرف 6 گھنٹے قبل کس کیساتھ تھے اور ...
شاہد آفریدی پشاور زلمی چھوڑنے کے اعلان سے صرف 6 گھنٹے قبل کس کیساتھ تھے اور کیا کر رہے تھے؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے صد ر اور کھلاڑی کی حیثیت سے پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے مگر وہ یہ اعلان کرنے سے صرف 6 گھنٹے قبل دبئی میں اپنے دوست کیساتھ سمندر کی سیر میں مصروف تھے اور تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ان کا موڈ بھی انتہائی خوشگوار تھا۔

  • .

مجھے بالکل بھی علم نہیں تھا کہ شاہد آفریدی پشاور زلمی چھوڑ رہے ہیں: جاوید آفریدی

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر تصاویر جاری کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ’یاٹ‘ (پرتعیش چھوٹا جہاز ) میں اپنے ایک دوست کے ساتھ سمندر کی سیر کا لطف اٹھا رہے ہیں اور انتہائی خوشگوار موڈ میں ہیں۔

انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ جاری پیغام میں لکھا کہ ”بھائی اور دوست نے ہمیشہ مجھے خوشیوں کیساتھ خوش آمدید کہا ہے اور میں یہاں ہونے پر بہت خوش ہوں۔ انتہائی مصروف شیڈول کے دوران چند آرام کے لمحے ہیں۔ میں ایسے لطف اٹھا رہا ہوں کہ جیسے اس جہاز کا کپتان ہوں۔“

”ایک ٹیم سے کپ جیتا اب دوسری ٹیم کی باری ہے “، شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کااعلان کر دیا

آفریدی کی یہ تصاویر دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ وہ پشاور زلمی کو چھوڑنے کا فیصلہ کرنے پر کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہیں ہیں اور مستقبل کیلئے پراعتماد ہیں۔

مزید : کھیل


loading...