یمنی حوثیوں کی سرحد پار سے گولہ باری ، سعودی سپاہی اور شیرخواربچہ شہید
ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے کہاہے کہ یمن کے اندر سے بلا اشتعال گولہ باری کے دو الگ الگ واقعات میں ایک سعودی سپاہی اور ایک شیر خوار بچہ شہید ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق نجران میں ڈائریکٹوریٹ برائے شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ سعید آل فارع نے بتایا کہ یمن کے اندر سے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے گولے کے نتیجے میں دو سالہ بچہ شہید اور اس کا والد اور بھائی زخمی ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے داغا گیا گولہ نجران میں سقام کالونی میں ایک مکان پر آگرا جس کے نتیجے میں بچہ شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے۔