افغان فوج کے کمانڈر امریکہ کا دیا اسلحہ طالبان کو بیچتے ہیں،امریکی عہدیدار کا انکشاف

افغان فوج کے کمانڈر امریکہ کا دیا اسلحہ طالبان کو بیچتے ہیں،امریکی عہدیدار ...
افغان فوج کے کمانڈر امریکہ کا دیا اسلحہ طالبان کو بیچتے ہیں،امریکی عہدیدار کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ویب ڈیسک)افغانستان میں تعمیر نو سے متعلق امریکی ادارے سیگار کے سربراہ جان ایف سپوکو نے انکشاف کیاہے کہ افغان فوج میں اس قدر کرپشن ہے کہ فوجی کمانڈر امریکہ اور دیگر اتحادیوں کی جانب سے دیا اسلحہ طالبان کو دھڑادھڑ فروخت کررہے ہیں۔ڈیوک یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا یہ کمانڈر امریکہ کی جانب سے دی گئی خوراک بھی فوجیوں کو بلا معاوضہ مہیا کرنے کے بجائے انہیں فروخت کرتے ہیں۔امریکی عہدیدار نے کہا افغان فوج کا پٹرول فروخت کرنیوالے بھی یہی لوگ ہیں۔افغان فوج کے غیر موثر ہونے کی وجہ بھی کرپشن ا ور قیادت کا فقدان ہے۔

امریکہ نے30کمپنیوں اور افراد پر پابندی لگادی ہے