سی آئی اے کا قیدیوں سے زبردستی ڈکیتیاں کروانے کا انکشاف 36 مجرموں کا رہائی سے انکار، عدالت کو خط

سی آئی اے کا قیدیوں سے زبردستی ڈکیتیاں کروانے کا انکشاف 36 مجرموں کا رہائی سے ...
سی آئی اے کا قیدیوں سے زبردستی ڈکیتیاں کروانے کا انکشاف 36 مجرموں کا رہائی سے انکار، عدالت کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بند 36 قیدیوں نے ضمانتوں کے باوجود رہا ہونے سے انکار کر دیا قیدیوں کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے حکم پر جب انہیں رہا کر دیا جاتا ہے تو سی آئی اے پولیس انہیں دوبارہ اٹھا کر لے جاتی ہے اور زبردستی ڈکیتیاں کرنے پر مجبور کرتی ہے جس کے عوض بھاری رقوم وصول کی جاتی ہیں افسران علم ہونے کے باوجود سی آئی اے پولیس کی خود سرپرستی کرتے ہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے 36 قیدیوں کے اس انکشاف کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بند 36 قیدیوں نے اجتماعی طور پر سیشن جج کو خط لکھا ہے خط میں انکشاف کیا گیا ہے ہے کہ مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کی عدالتیں جب ضمانت لے لیتی ہیں تو سرگودھا کی سی آئی اے پولیس ان عدالتوں کا احترام کرنے کی بجائے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے ضمانتوں پر رہا ہونے والے تمام ملزمان کو دوبارہ اٹھا کر لے جاتے ہیں اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میںپولیس اہلکار خود ڈکیتیاں کرواتے ہیں جب کہ بعض رہا ہونے والے ملزمان کو غیر قانونی طور پر دوبارہ مختلف تھانوں کی حوالاتوں میں بند کر دیا جاتا ہے اور رشتہ داروں سے بھاری رقوم وصول کر کے انہیں چھوڑ ا جاتا ہے۔

پولیس حکام علم ہونے کے باوجود معاملے کا نوٹس نہیں لے رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج سرگودھا سجاد حسین نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے 36 قیدیوں کے خط پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا سے 27 مار چ کو رپورٹ طلب کر لی۔

مزید :

سرگودھا -