کراچی میں کیماڑی ڈاکیارڈ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ، فائر بریگیڈ امدادی کاموں میں مصروف

کراچی میں کیماڑی ڈاکیارڈ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ، فائر بریگیڈ امدادی ...
کراچی میں کیماڑی ڈاکیارڈ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ، فائر بریگیڈ امدادی کاموں میں مصروف

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں کیماڑی ڈاکیارڈ کے قریب گودام میں آگ بھڑک اٹھی ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق کیماڑی ڈاکیارڈ کے صنعتی علاقے میں قائم ایک گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس کے فوری بعد فائربریگیڈ اور امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شدید نوعیت کی ہے جس نے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، گودام سے دھویں سے سیاہ بادل اٹھ رہے ہیں تاہم فائربریگیڈ کی 8گاڑیاں اور 1سنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔

”ایک ٹیم سے کپ جیتا اب دوسری ٹیم کی باری ہے “، شاہد آفریدی نےاہم اعلان کر دیا 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔جس مقام پر آگ لگی ہے اس کا شمار حساس علاقے میں ہوتا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 8 گاڑیاں کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ حکام نے کے ایم سی سے بھی مدد طلب کرلی ہے۔اب تک آگ پر 80 فیصد قابو پایا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں بھی ایک آئل ٹینکر کی صفائی کے دوران خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث 23 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید : کراچی


loading...