ایدھی فاﺅنڈیشن نے مریضوں کیلئے ایئر ایمبولینس بھی تیار کرلی

ایدھی فاﺅنڈیشن نے مریضوں کیلئے ایئر ایمبولینس بھی تیار کرلی
ایدھی فاﺅنڈیشن نے مریضوں کیلئے ایئر ایمبولینس بھی تیار کرلی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایمبولینسوں کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچانے والے ایدھی فاﺅنڈیشن نے ایک اور معرکہ سر کر لیا ، تین سال بعد ایئر ایمبولینس کو پرواز کیلئے تیار کرکے ٹیسٹ فلائٹ بھی کر لی گئی ہے ۔ 

ابتک نیوز کے مطابق ایدھی فاﺅنڈیشن نے مریضوں اور زخمیوں کو جلد از جلد ہسپتالوں تک پہنچانے کیلئے ایئر ایمبولینس تیار کر کے کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ فلائٹ بھی کر لی ہے تاہم ابھی تک سول ایوی ایشن کی جانب سے این او سی کا انتظار ہے جس کے بعد ملک میں ایئر ایمبولینس کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی فاﺅنڈیشن نے طیارے کے انجن کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی لاگت سے تبدیل کیا ہے ۔

”ایک ٹیم سے کپ جیتا اب دوسری ٹیم کی باری ہے “، شاہد آفریدی نےبڑا اعلان کر دیا 

فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ جہازتین سال سے انجن کی خرابی کے باعث گراﺅنڈ کر دیا گیا تھا تاہم اب ہم نے اس میں نیا انجن لگا دیا ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن کے انجینئرز نے 25منٹ کی فلائٹ کر کے اس کا ٹیسٹ کیا اور اب این او سی کا انتظار ہے ۔

فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ جہاز کچی سڑک پر بھی اتر سکتا ہے ، موجودہ جہاز میں صرف ایک ہی سٹریچر لگ سکتا ہے مگرجو جہاز ہم خریدنے لگے ہیں اس میں 4مریضوں کے سٹریچر اوراس کے علاوہ چار سے 5افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی ۔” مرمت کے بعدجہاز کے ذریعے ہنگامی صور ت حال میں مریضوں کو ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے میں مدد ملے گی “۔

متروکہ وقف املاک نے حاجی کیمپ کی 19کینال اراضیلیز پر دیدی ، کس ریٹ پر لیز کی گئی ؟ جانکر آپ بھی سر پیٹنے لگ جائیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود ایئر ایمبولینس ٹھیک کر کے مرحوم عبدالستار ایدھی کے خواب کو عملی جامہ پہنایا کیونکہ انکا خواب تھا کہ مریضوں کی جانب بچے کیلئے آخری حد تک جایا جائے ۔”ایئر ایمبولینس کو دہشتگردی ، سیلاب ، طوفانوں اور دیگر حادثات میں مریضوں کی جانیں بچانے کیلئے استعمال کیا جائے گا “۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...