شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے کے بعد جاوید آفریدی نے بھی بڑا اعلان کر دیا، پاکستانیوں کے دل جیت لئے

شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے کے بعد جاوید آفریدی نے بھی بڑا اعلان کر دیا، ...
شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے کے بعد جاوید آفریدی نے بھی بڑا اعلان کر دیا، پاکستانیوں کے دل جیت لئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں میڈل جیتنے والے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

”ایک ٹیم سے کپ جیتا اب دوسری ٹیم کی باری ہے “، شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کااعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں کہا کہ ”میں یہاں سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں میڈل جیتنے والے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو پشاور زلمی فاﺅنڈیشن کی جانب سے ایک، ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر رہا ہوں۔“

مجھے بالکل بھی علم نہیں تھا کہ شاہد آفریدی پشاور زلمی چھوڑ رہے ہیں: جاوید آفریدی

سوشل میڈیا صارفین نے جاوید آفریدی کے اس اعلان کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔

مزید : کھیل


loading...