ملتان کے تاجر نے بیٹے کی بارات کیلئے 7لیموزین بک کرا لیں ، ہیلی کاپٹر سے شادی کارڈ بھی گرائے گئے

ملتان کے تاجر نے بیٹے کی بارات کیلئے 7لیموزین بک کرا لیں ، ہیلی کاپٹر سے شادی ...
ملتان کے تاجر نے بیٹے کی بارات کیلئے 7لیموزین بک کرا لیں ، ہیلی کاپٹر سے شادی کارڈ بھی گرائے گئے

  


ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملتان میں شاہانہ طرز کی شادی کاایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔تاجر نے اپنے بیٹے کی بارات کیلئے لیموزین بک کر وا لیں ۔

سماءٹی وی کے مطابق ملتان کے امیر ترین تاجر نے بیٹے کی شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہا دیا ، نعمان شبیر قریشی کی بارات کیلئے 7لیموزین گاڑیاں بک کرائیں جن پر پوری سج دھج کے ساتھ بارات روانہ ہوئی ۔ شادی پر ہیلی کاپٹر سے شادی کارڈ بھی گرائے گئے۔

”ایک ٹیم سے کپ جیتا اب دوسری ٹیم کی باری ہے “، شاہد آفریدی نے اعلان کر دیا 

ذرائع کا کہنا ے کہ غلہ منڈی کے تاجر نے بیٹے کی شادی کے کارڈ جہاز کے ذریعے شہر میں پھینکے ، بارات 7لیمو زین گاڑیوں پر معصوم شاہ روڑ پر واقع میرج ہال پہنچی ، جسے دیکھنے کیلئے علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی ،ایک گاڑی کا کرایہ 10ہزار بتایا جاتا ہے ، دلہا نے گلے میں لاکھوں مالیت کے سونے کا ہار بھی زیب تن کر رکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیموزین گاڑیاں جب ملتان کی سڑکوں پر نکلی تو دیکھنے والے حیران رہ گئے ، بعض تو یہ سمجھے کہ شائد کوئی غیر ملکی مہمان یا شاہی خاندان کا قافلہ جا رہا ہے جس پر لوگوں نے ویڈیوز اور تصاویر بنا نا شروع کر دیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہری شیخ عرفان نامی کی شادی میں بارات کے لئے شیر منگوایا گیا تھا اور کروڑوں روپے کا جہیز دیا گیا تھا۔

مزید : ملتان


loading...