پولیس اہلکار کا حاملہ بیوی کے ساتھ انتہائی شرمناک سلوک,پولیس نے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا

پولیس اہلکار کا حاملہ بیوی کے ساتھ انتہائی شرمناک سلوک,پولیس نے گرفتار کر کے ...
پولیس اہلکار کا حاملہ بیوی کے ساتھ انتہائی شرمناک سلوک,پولیس نے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا

  


ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن )جوڈیشل مجسٹریٹ نے حاملہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے  پولیس اہلکار کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کرتے ہوئے  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کالاباغ  پولیس کاکہناہے کہ سرفراز جو کہ ہری پور ایلیٹ فورس کا اہلکار ہے اور کالاباغ  ٹاﺅن شپ کا رہائشی ہے ،اس نے اپنی حاملہ بیوی کو معمولی سی بات پر بے انتہا تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اس کا بچہ ضائع ہو گیا ، جس پر خاتون نے اپنے شوہر کیخلاف پولیس کو شکایت درج کروائی تو ملزم  پولیس  اہلکار نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن عدالت نے اس کی درخواست مسترد کر تے ہوئے اسے ہری پور جیل جوڈیشل ریمارنڈ پر بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

مزید : جرم و انصاف


loading...