’میں نے دیکھا کہ دکان کے کونے سے دھواں اٹھ رہاہے اور جب میں قریب گیا تو ایک شخص پینٹ اتار کر کھڑا تھا اور ۔۔۔۔‘

’میں نے دیکھا کہ دکان کے کونے سے دھواں اٹھ رہاہے اور جب میں قریب گیا تو ایک ...
’میں نے دیکھا کہ دکان کے کونے سے دھواں اٹھ رہاہے اور جب میں قریب گیا تو ایک شخص پینٹ اتار کر کھڑا تھا اور ۔۔۔۔‘

  


واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ کے دارلحکومت واشنگٹن میں واقع سپر مارکیٹ میں ایک شخص کے جیب میں پڑے موبائل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے پینٹ کو اتار کر اپنی جان چھڑوائی۔

تفصیلات کے مطابق موقع پر موجود عینی شاہد ٹریل کا کہناہے کہ وہ خریداری کر رہاتھا کہ اس نے دیکھا کہ ایک کونے سے دھواں اٹھتا دکائی دے رہاہے ۔عینی شاہد کا کہناتھا میں جب وہاں پہنچا کہ تو دیکھا کہ ایک شخص پینٹ اتار کر کھڑا تھا جبکہ اس کا موبائل زمین پر پڑا تھا اور تین افراد نے آگ بجھانے والا سامان اٹھایا ہوا تھا ۔مجھے اس لڑکے کی فکر ہوئی ،ایسا محسوس ہو رہاتھا کہ موبائل فون میں لگنے والی آگ کے باعث اس کی پینٹ متاثر ہوئی تھی ۔اور وہ ممکنہ طور پر ایل جی کاموبائل تھا۔سٹور کی جانب سے اسے ایک نئی پینٹ دی گئی تاکہ وہ گھر جا سکے ۔ آگ لگنے کے باعث کسٹمر زخمی نہیں ہوا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...