پاناما فیصلے کے بعد حالات قبل ازوقت انتخابات کی طرف جاسکتے ہیں:پرویز الہی

پاناما فیصلے کے بعد حالات قبل ازوقت انتخابات کی طرف جاسکتے ہیں:پرویز الہی
پاناما فیصلے کے بعد حالات قبل ازوقت انتخابات کی طرف جاسکتے ہیں:پرویز الہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چیچہ وطنی(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما ق لیگ چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد ملکی حالات قبل ازوقت انتخابات کی طرف جاسکتے ہیں ، قوم کی نظریں پاناماکیس پرہیں۔

آرمی چیف کا پاک افغان سرحد کا دورہ، سیکیورٹی فورسز ملک کوفسادیوں سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں: جنرل باجوہ

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل ملک میں نیاسیاسی اتحاد ضرور بنے گا،جو لوگ ہمیں چھوڑکرگئے تھے وہ اب واپس آئیں گے اورہم انھیں قبول کرنے کوتیارہیں۔پرویز مشرف سے سیاسی اتحادپرابھی تک ہماری کوئی بات بھی نہیں ہوئی جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے پہلے بھی ہمارے تعلقات اچھے تھے اور آئندہ بھی اچھے ہی رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حسین حقانی کاحالیہ بیان پیپلزپارٹی کااندرونی معاملہ ہے۔

مزید :

ساہیوال -