شہر قائدمیں سی ٹی ڈی کارروائی ،مردشماری کی ٹیم پر حملے کا منصوبہ ناکام ، ملزم گرفتار

شہر قائدمیں سی ٹی ڈی کارروائی ،مردشماری کی ٹیم پر حملے کا منصوبہ ناکام ، ملزم ...
شہر قائدمیں سی ٹی ڈی کارروائی ،مردشماری کی ٹیم پر حملے کا منصوبہ ناکام ، ملزم گرفتار

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مردم شماری کی ٹیم پر حملے کا منصوبہ ناکا م بناتے ہوئے ملزم کوگرفتار کر لیا۔

’’الحمرا میں میلوں کے حساب سے خطاطی‘‘

تفصیلات کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا سے فرار ہونیوالے کالعدم تنظیم کے گروہ کے کارندے کو دھر لیا۔ا بتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کراچی میں مردم شماری کی ٹیموں کو نشانہ بنانے کیلئے آیا ہوا تھا جبکہ پولیس حکام کو کے پی پولیس سے رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ ملزم اشتہاری ہے اور کے پی میں سرچ آپریشن کے بعد سے روپوش تھا۔ایس ایس پی نوید کا کہنا ہے کہ ملزم کا جس گروہ سے تعلق ہے وہ گروہ صوبائی وزیر باقرحسین اور ایف سی کیمپ بونیر پر بھی حملے میں ملوث ہے ۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مزید : کراچی


loading...