راحیل شریف سے متعلق ہم نے سعودی عرب کی حکومت کو رضامندی ظاہر کر دی ہے :خواجہ آصف

راحیل شریف سے متعلق ہم نے سعودی عرب کی حکومت کو رضامندی ظاہر کر دی ہے :خواجہ ...
راحیل شریف سے متعلق ہم نے سعودی عرب کی حکومت کو رضامندی ظاہر کر دی ہے :خواجہ آصف

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع نے کہاہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف سے متعلق ہم نے سعودی عرب کی حکومت کو رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ چاہتے ہیں کہ ایسا فیصلہ کریں جس سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں ،اس سارے معاملے کے خدوخال ایک دو مہینے میں آ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ کسی برادر ملک پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے ،اتحاد دہشتگردی کیخلاف بنایا جارہے ۔ان کا کہناتھاکہ مجھے نہیں پتا کہ سعودی حکومت راحیل شریف کو کتنی تنخواہ دے گی ۔

مزید : اسلام آباد


loading...