ہمارے جسم میں موجود وہ اہم ترین چیز جو اگر کم ہوجائے تو انسان جلد تھک جاتا ہے

ہمارے جسم میں موجود وہ اہم ترین چیز جو اگر کم ہوجائے تو انسان جلد تھک جاتا ہے
ہمارے جسم میں موجود وہ اہم ترین چیز جو اگر کم ہوجائے تو انسان جلد تھک جاتا ہے

  


لندن(نیوزڈیسک) انسانی جسم کو جہاں وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے وہیں آئرن بھی روزانہ کے جملہ افعال کے لئے اشد ضروری ہوتا ہے۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔

زیادہ توانائی

ہمارے خون میں آئرن کی موجودگی کی وجہ سے اس میں آکسیجن صحیح طرح جذب ہوتی ہے اور ہمیں توانائی ملتی ہے جس کی وجہ سے ہم تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوتے۔اگر آئرن کم ہوجائے تو نسان کوئی بھی کام کرتے ہوئے جلد تھک جاتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی

جن افراد کو کمزور ہڈیوں کا سامنا ہوانہیں چاہیے کہ آئرن کے استعمال کو بڑھائیں کہ اس طرح ان کی ہڈیاں مضبوط ہونے کے ساتھ وہ روزمرہ کے کام دلجمعی سے کرسکیں گے۔

دوران حمل

خواتین کو حمل و زچگی کے دوران آئرن کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اگر یہ کمی پوری نہ کی جائے تو زچہ و بچہ کی زندگی خطرے میں رہتی ہے۔ پیدا ہونے والا بچہ مختلف طرح کی بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی اس میں ذہنی استطاعت کی کمی ہوجائےگی۔

خون میں اضافہ

جسم میں آئرن کی موجودگی سے خون کی وافر مقدار بنتی رہتی ہے اور انسان خون کی کیم کا شکار نہیں ہوتا۔

آئرن سے بھرپور کھانے

ویسے تو بازار میں آئرن سپلیمنٹس مل جاتے ہیں اور ایسی گولیاں بھی دستیاب ہیں جو آئرن کی کمی پوری کرتی ہیں لیکن آپ کو چاہیے کہ غذا کے ذریعے اپنے جسم میں آئرن کو پہنچائیں۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کون سے کھانے سے جسم میں آئرن کی مقدار قدرتی طور پر ٹھیک رہتی ہے۔

پالک: ایک کپ پکی ہوئی،6ملی گرام

گائے کا جگر:3اونس،5ملی گرام

دالیں: آدھا کپ، 3ملی گرام

ٹماٹر:آدھا ک،2ملی گرام

ضرور پڑھیں: ڈالر مہنگا ہو گیا

گائے کاگوشت: 3اونس، 2ملی گرام

آلو: ایک عدد، 2ملی گرام

انڈے: ایک، 1ملی گرام

چنے:آدھاکپ، 2ملی گرام

کتنی مقدار لی جائے

آئرن کی مقدار صحت اور عمر کے حساب سے لی جاتی ہے،آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس عمر کے افراد کو دن میں کتناآئرن لینا چاہیے:

بچے

1سے3سال:7ملی گرام

4سے8:10ملی گرام

مرد

9سے13:8ملی گرام

14سے18:11ملی گرام

19سال سے زائد:8ملی گرام

خواتین

9سے13:8ملی گرام

14سے18:15ملی گرام

19سال سے زائد:18ملی گرام

یادرہے کہ خواتین کو آئرن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ ماہرین صحت یہ بتاتے ہیں کہ خواتین کی ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں اور انہیں زیادہ آئرن کھانا چاہیے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...