عمران خان جیسا کپتان دوبارہ آنا بہت مشکل ہے:عاقب جاوید

عمران خان جیسا کپتان دوبارہ آنا بہت مشکل ہے:عاقب جاوید
عمران خان جیسا کپتان دوبارہ آنا بہت مشکل ہے:عاقب جاوید

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سابق بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے کپتان کا دوبارہ پیدا ہونا بہت مشکل ہے،ایسے کپتان بہت کم ہی آتے ہیں۔

پاکستان کے سابق کھلاڑی اعجاز احمد نے 1992کے ورلڈ کپ کے بعد کا انتہائی دلچسپ واقعہ سنا دیا

تفصیلات کے مطابق 1992کے ورلڈ کپ کی سلور جوبلی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ورلڈ کپ جیتنے کے لئے بہت محنت کی، سب کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ پیدا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بار میں نے گیند کروائی تو وہ کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی جس پر میں دوباہ گیند کروانے کے لئے واپس مڑ گیا اسی دوران کیپر نے وہ گیند میری جانب پھینکی جسے میں دیکھ نہ سکا اور جب اس نے مجھے آواز دی تو میرے پیچھے دیکھتے ہی وہ گیند میرے سر پر آلگی تھی۔سر پر گیند لگنے کے باعث میں نیچے گر گیا تھا اورکیپر کی اس حرکت پر اسے گالیاں بھی پڑیں تھیں۔

مزید : کھیل


loading...