داتا دربار کے قریب فائرنگ ،3افراد زخمی ،ملزم اسلحہ اور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار

داتا دربار کے قریب فائرنگ ،3افراد زخمی ،ملزم اسلحہ اور موٹرسائیکل چھوڑ کر ...
داتا دربار کے قریب فائرنگ ،3افراد زخمی ،ملزم اسلحہ اور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) داتا دربارکے قریب فائرنگ کے نتیجے میں3افراد زخمی ،ملزم اسلحہ اور موٹرسائیکل چھوڑکر فرار ہوگیا۔

ورلڈ کپ جیتنے کے بعد لاہور پہنچے تو میں اور عمران بھائی داتا دربار گئے :انضمام الحق 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں داتادربار کے قریب حسن نامی ملزم اچانک فائرنگ کرنے کے بعد اسلحہ اور موٹرسائیکل موقع پر چھوڑ کر بھاگ گیا ۔ گولیوں کی زد میں آکر 3افراد شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد ، اسلحہ اور موٹرسائیکل اپنی تحویل میں لے کر ملزم حسن کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ فائر نگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھی یاذاتی رنجش کی بنا پر نشانہ بنایا گیا تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔

مزید : لاہور


loading...