چینی شہری کی آواز میں بالی وڈ گانے ’آوارہ ہوں‘ کے چرچے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

چینی شہری کی آواز میں بالی وڈ گانے ’آوارہ ہوں‘ کے چرچے، ویڈیو سوشل میڈیا پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (مانیٹر نگ ڈیسک)چین کا کوئی شہری اگر چینی زبان میں گنگنائے تو یہ ایک عام سی بات ہے لیکن کسی چائینز کی آواز میں بالی وڈ فلم کا کوئی اردو گانا سننا ایک نہایت دلچسپ تجربہ ہوگا۔حال ہی میں ایک چینی گلوکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی، جس میں وہ ماضی کی مقبول بالی وڈ فلم 'آوارہ'کا گانا ’آوارہ ہوں‘ گنگناتے نظر آئے اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔چینی شہری نے بالی وڈ فلم کا یہ گانا انتہائی مزے سے گایا، جس میں ان کے دوستوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا، کچھ تو ان کے ساتھ ہم آواز ہوگئے جبکہ کچھ نے میز بجا کر موسیقی دی۔اس گانے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگ اسے بہت پسند کر رہے ہیں۔
چینی شہری

مزید :

علاقائی -