سندھ سے الیکشن جیتیں گے اور اپنا وزیراعلیٰ لائیں گے،مصطفیٰ کمال

سندھ سے الیکشن جیتیں گے اور اپنا وزیراعلیٰ لائیں گے،مصطفیٰ کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( مانیٹر نگ ڈیسک) مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے سینئر وائس چیئرمین شمشاد غوری، کاشف مغل اور رئیس نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول نے جو کہا اور جس طرح خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے اس پر افسوس ہے۔ ایم کیوایم بر انڈ بدنام کردیا گیا ہے۔پاکستان ہاؤس کراچی میں چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے شمشاد غوری، کاشف مغل اور رئیس نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی کے فکر اور فلسفے سے متاثر ہوکر لوگ تئیس پینتیس سالوں کی رفاقت چھوڑ کران کے پاس آرہے ہیں۔ دو سالوں میں ان کے ساتھ آنے والوں کا قافلہ نہیں رکا۔ ہم سندھ سے الیکشن جیتیں گے اور اپنا وزیراعلیٰ لائیں گے۔
مصطفیٰ کمال

مزید :

علاقائی -