چوہدری نثار علی خان آئندہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔ تہلکہ خیز دعویٰ

چوہدری نثار علی خان آئندہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہیں لڑیں گے ...
چوہدری نثار علی خان آئندہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔ تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی کیخلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنے موجودہ بیانیے کے ساتھ ہی حصہ لے گی جبکہ پارٹی کیخلاف بیان دینے والے چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے، انھوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں چوہدری نثار کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی کے موجودہ صدر شہباز شریف کریں گے، اب سابق وزیرداخلہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -