ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر 25 مارچ 2019) کا دن کیسا رہے گا
حمل
25مارچ پیر۔ مالی فوائد حاصل ہونے کا امکان ہے اس سلسلہ میں کوئی خوشخبری بھی سن سکیں گے۔ خاندانی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔شریک حیات کے ساتھ خریداری کر سکیں گے۔
ثور
25مارچ پیر۔ آپکے بعض منصوبوں میں جلد بازی کی وجہ سے ناکامی کا خدشہ ہے اس لئے ہر کام سوچ سمجھ کر کریں۔ آپ اپنے ذاتی تجربے سے اہم امور میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔
جوزا
25مارچ پیر۔ آج یقیناًاپنی ذہانت اور بہتر حکمت عملی سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ آپ کسی اہم شخصیت سے ملاقات کر سکیں گے جس سے مالی اور کاروباری فوائد حاصل ہونگے۔
سرطان
25مارچ پیر۔ گھریلو ‘ خاندانی اور کاروباری امور خوش اسلوبی سے طے کر سکیں گے۔ آپ اپنی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔
اسد
25مارچ پیر۔ بے روز گار افراد کو روز گار کے مواقع فراہم ہو سکیں گے ۔آج آپ کو جو کام ملے اسے ٹھکرائیں نہیں آگے چل کر اس کام میں ترقی اور بہتری ہو سکے گی۔
سنبلہ
25مارچ پیر۔ مخالفین اور خفیہ دشمن بے نقاب ہو سکیں گے۔ ملازمتی فرائض میں غیر ذمہ داری سے دقت پیش آسکتی ہے محتاط رہیں۔ عزیز و اقارب سے تجدید مراسم ہو سکیں گے۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔
میزان
25مارچ پیر۔ بعض منصوبے التواء میں پڑ سکتے ہیں اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ مخلص دوست مفید مشورے دیں گے۔ جن کی روشنی میں آپ مالی فوائد حاصل کر سکیں گے۔
عقرب
25مارچ پیر۔ تعلیم اور بعض اہم امور کے سلسلے میں سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔ سرمایہ کاری کیامور میں ترقی کا عنصرغالب رہے گا۔ رومانس کے معاملات طے کر سکیں گے۔
قوس
25مارچ پیر۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ دوران گفتگو محتاط رہیں کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ لیں کہ کس بات میں نقصان اور فائدہ ہو سکتا ہے۔
جدی
25مارچ پیر۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آنے کا امکان ہے جو فائدہ مند رہے گا۔ کسی اجتماعی محفل میں شرکت کا امکان ہو سکتا ہے۔ دوسروں کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔
دلو
25مارچ پیر۔ گھر یا اہل خانہ کے لئے خریداری کرنا مفید رہے گا۔ کاروبار میں کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ مالی معاملات ذاتی توجہ کے طالب ہونگے۔ شام کو طبیعت اچانک بوجھل محسوس ہوگی۔
حوت
25مارچ پیر۔ مخلص احباب کے مفید مشوروں کو نظر انداز نہ کریں ورنہ نقصان کا خدشہ ہے۔ گھریلو معاملات توجہ طلب ہونگے اہم گھریلو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔