سبی میں مکان کی چھت گر گئی،ماں اور 5بچے جاں بحق
سبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سبی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ماں اور 5 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سبی کے علاقے ہرنائی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ،ملبے کے نیچے دب کر ماں اور 5 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمیوں کو نکال لیاگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،لاشوں اور زخمیوں کو ہرنائی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا،ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تودہ گھرپرگراجس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔

