سانحہ کرائسٹ چرچ، تحقیقات کیلئے رائل کمیشن بنانے کا اعلان
کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعے کی تحقیقات کیلئے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ حملہ کیسے ہوا ؟ حملے پر سوشل میڈیا اور ایجنسیوں کا کردار کیا تھا ؟
جیسنڈا آرڈرن کا کہناتھا کہ رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے اور کرائسٹ چرچ واقعہ ان میں سے ایک ہے۔
کیوی وزیر اعظم نے آئندہ ہفتے چین کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گی جب کہ دورہ چین کے دوران نیوزی لینڈ کے سفارتخانے کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔