جرم کاپی ایچ ڈی سے کیاتعلق ہے؟،جسٹس عظمت سعید کے کرپشن کیس میں ریمارکس

جرم کاپی ایچ ڈی سے کیاتعلق ہے؟،جسٹس عظمت سعید کے کرپشن کیس میں ریمارکس
جرم کاپی ایچ ڈی سے کیاتعلق ہے؟،جسٹس عظمت سعید کے کرپشن کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرپشن کیس میں وی سی سرگودھا یونیورسٹی درخواست ضمانت میں جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جرم کاپی ایچ ڈی سے کیاتعلق ہے؟۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کرپشن کیس میں وی سی سرگودھا یونیورسٹی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔سپیشل پراسیکیوٹرنیب نے عدالت کو بتایا کہ پروفیسراکرام نے خلاف قواعد 367 بھرتیاں کیں۔
جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیابھرتیوں کے اشتہارات دیئے گئے تھے؟وکیل پروفیسر اکرام نے کہا کہ تمام بھرتیوں کے اشتہارات دیئے گئے تھے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون کے مطابق بھرتیوں پرکوئی ریفرنس نہیں بنایا،عدالت نے استفسار کیا کہ کیادرخواست گزاراشتہارات کاکہہ کرچکردے رہاہے؟جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ مجموعی طورپرکتنی بھرتیاں کی گئیں؟۔
نیب نے عدالت کو بتا یا کہ پروفیسراکرام کے دورمیں ایک ہزار 744 بھرتیاں ہوئیں،369 بھرتیوں کاکوئی اشتہارنہیں دیاگیا،صرف ایک درخواست پرہی بھرتی کاکہاگیا،سپیشل پراسیکیوٹرنیب کا کہناتھا کہ 3 ماہ میں ٹرائل مکمل ہوجائےگا۔
وکیل پروفیسرا کرام نے کہا کہ ملزم کی عمر 70 سال سے زائدہے،پروفیسراکرام نے عربی میں پی ایچ ڈی کی ہے،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ جرم کاپی ایچ ڈی سے کیاتعلق؟وکیل ملزم نے کہا کہ عدالت ریکارڈجمع کرانے کی اجازت دے،اس پر عدالت نے سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کردی۔