سانحہ نیوزی لینڈ، سعودی شہزادہ ولید بن طلال بھی میدان میں آگئے، لاکھوں ڈالرز امداد کا اعلان 

سانحہ نیوزی لینڈ، سعودی شہزادہ ولید بن طلال بھی میدان میں آگئے، لاکھوں ...
سانحہ نیوزی لینڈ، سعودی شہزادہ ولید بن طلال بھی میدان میں آگئے، لاکھوں ڈالرز امداد کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ نیوزی لینڈ کو دو ہفتے بیت چکے ہیں اور بیشتر شہداء کی تدفین بھی ہوگئی ، ایسے میں سعودی عرب کے امیر ترین شہزادوں میں سے ایک ولید بن طلال کے انسانی حقوق سے متعلق  ادارے نے سانحہ نیوزی لینڈ کے متاثرین کے لیے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔ 

الولید ادارہ برائے انسانی امداد نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ’’ دہشتگردی انسانیت کیخلاف ہے ، تمام کو اس کیخلاف کارروائی اور حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ، ہم سانحہ نیوزی لینڈ کے متاثرین کیساتھ کھڑے ہیں اور اپنے بھائیوں اور بہنوں کیلئے ایک ملین ڈالر(دس لاکھ ڈالر) کا عہد کرتےہیں‘‘۔

اس ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے  شہزادہ ولید بن طلال نے لکھا کہ ’’نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوا، اس کی کسی مذہب میں اجازت نہیں،  لیکن دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہونا ہم سب  کا فرض ہے‘‘۔

مزید :

عرب دنیا -