سندھ سے ہندو لڑکیوں کا مبینہ اغواءکا معاملہ ، پنجاب پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا

سندھ سے ہندو لڑکیوں کا مبینہ اغواءکا معاملہ ، پنجاب پولیس نے چار افراد کو ...
سندھ سے ہندو لڑکیوں کا مبینہ اغواءکا معاملہ ، پنجاب پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ سے مبینہ طور پر اغواءہونے والی دو ہندوو لڑکیوں کے معاملے پر چار افراد کو گرفتار کر لیاگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لڑکیوں کے مبینہ اغواءکے بعد ان کا والد تھانے کے باہر احتجاج کر رہا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی اور وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم عمران خان کے نوٹس کے بعد پنجاب پولیس نے چھاپوں کے دوران نکاح خواں کے والد ، گواہ سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیاہے ۔چاروں افرادکو گرفتار کرنے کے بعد گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے لڑکیوں کے گھر اہلخانہ سے ملاقات کی اور دونوں لڑکیوں کو جلد بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

قومی -