پی آئی اے نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی ، کن افراد کیلئے کرائے کم کر دیئے ؟ جانئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پی آئی اے کو منافع بخش اور مثالی ادارہ بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اس موقع پر پی آئی اے کی جانب سے بھی مسافروں کومتوجہ کرنے کیلئے پرکشش آفرز دی جارہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنا ئی ہے کہ اب سینئر شہریوں کو ٹکٹ خریدنے پر دس فیصد ڈسکاﺅنٹ دیا جائے گا ۔ پی آئی اے نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” کیا آپ اپنے والدین کے ساتھ سفر کر رہے ہیں ؟ ،پی آئی اے اب سینئر سٹیزن کو 10 فیصد ڈسکاﺅنٹ دے رہاہے اس لیے فوری اپنی ٹکٹیں بک کروائیں ۔ “یاد رہے کہ سینئر سٹیزن کو پاکستان ریلوے میں بھی خصوصی رعایات دی گئی ہیں جو کہ ایک بڑی سہولت تصور کی جاتی ہے ۔