جنات کے سائے کا نام دے کر بیوی کو پیٹتا رہا
ساہیوال (ویب ڈیسک) بیوی کو قید میں رکھ کر پیٹتا رہا۔ بتایا جاتا ہے شیرانوالی گلی کے بشارت نے جنات کے سائے کا نام دے کر اپنی بیوی کو زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا جبکہ اس کے دو بچے بھی چھین لئے۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق اہل علاقہ کی شکایت پر پولیس نے بازیاب کرکے اس کا خاوند اور دیور گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق عورت کی دماغی حالت درست ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔