بجلی چوری کیخلاف مہم میں اب تک کتنے پرچے درج اور کتنے لوگ گرفتار ہوئے اور ان میں محکمہ بجلی کے کتنے ملازمین شامل ہیں؟ فواد چوہدری نے حیرت انگیز اعداد و شمار بتا دئیے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی چوری پر بڑے کریک ڈاﺅن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور اب تک 42 ارب روپے کی بجلی چوری نقصانات کی بیخ کنی ہوئی ہے۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”بجلی چوری پر بڑے کریک ڈاﺅن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، بجلی چوری کی اس مہم میں بیس ہزار پرچے درج ہوئے ہیں، دو ہزار لوگ گرفتار ہیں، ان میں سے 500 کے لگ بھگ محکمہ بجلی کے ملازمین ہیں، اب تک اس مہم کے نتیجے میں 42 ارب روپے کی بجلی چوری اور نقصانات کی بیخ کنی ہوئی ہے۔“