بلی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش میں آدمی گرفتار
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک گھر سے بلی کے چیخنے آوازیں سن کر ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع دی اور جب آفیسرز اس گھر کے اندر گئے تو ایسا شرمناک منظر سامنے تھا کہ انسانیت شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ دی میٹرو کے مطابق گھر کے اندر ایک بدطینت شخص بلی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ یہ واقعہ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر میسا میں پیش آیا ہے جہاں 40سالہ مائیکل نیویج نامی شیطان نے یہ قبیح حرکت کی۔
پولیس آفیسرز کا کہنا تھا کہ لوگوں کے کال کرنے پر جب ہم وہاں پہنچے تو گھر کے اندر سے بدستور بلی کی بلند آوازیں آ رہی تھیں۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے کوئی بلی کو تشدد کا نشانہ بنارہا ہو۔ تاہم جب ہم اندر گئے تو ناقابل یقین منظر ہمارے سامنے تھا۔ ملزم مکمل برہنہ حالت میں تھا اور گھر کے باتھ روم میں بلی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسے یکم اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔