کسی کی بیماری کو تماشہ نہیں بنانا چاہئے ، حمزہ شہباز کا تقریب میں سیاسی گفتگو کرنے سے گریز

کسی کی بیماری کو تماشہ نہیں بنانا چاہئے ، حمزہ شہباز کا تقریب میں سیاسی گفتگو ...
کسی کی بیماری کو تماشہ نہیں بنانا چاہئے ، حمزہ شہباز کا تقریب میں سیاسی گفتگو کرنے سے گریز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہاہے کہ کسی کی بیماری کوتماشہ نہیں بنانا چاہئے ، خصوصی بچے پاکستان کے ہیرو ہیں۔

خصوصی بچو ں کی بنائی گئی پینٹنگز کی نمائشی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ میڈیا خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کرے ، ایسے لوگ جو خصوصی بچوں کیلئے سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں وہ ہمارے ہیرو ہیں۔ہمارادین بھی انسانیت کا سبق دیتاہے کہ ہم نے اچھا انسان بننا ہے ، میں آج سیاسی گفتگو نہیں کرنا چاہتا ، ترقی کی دوڑ میں ہم اندھا دھند دوڑے جارہے ہیں اور انسانی قدروں کوبھولتے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے پاکستان کے ہیرو ہیں ، دعا کرنی چاہئے کہ ایسے بچے جن کو ماں باپ بوجھ سمجھتے ہیں وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوں، کسی کی بیماری کا تماشہ نہیں بناناچاہئے ، میر ی بہن کا بچہ بھی آٹزم کا شکار ہے ۔یہ وہ بچے ہیں جن کو ماں باپ نے دعائیں مانگ کر حاصل کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں تو نواز شریف ہسپتال گئے ۔

مزید :

قومی -