”آپ وزیر ریلوے ہیں یا وزیر اصلاح برائے بلاول !“، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا شیخ رشید سے سوال

”آپ وزیر ریلوے ہیں یا وزیر اصلاح برائے بلاول !“، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا شیخ ...
”آپ وزیر ریلوے ہیں یا وزیر اصلاح برائے بلاول !“، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا شیخ رشید سے سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ شیخ رشید سے کوئی پوچھے کہ آپ ریلوے کے وزیر ہیں یا وزیر اصلاح برائے بلاول ہیں؟پاکستان کی قوم کوسلام ہے کہ یہ اپنا کام نہیں کرتی اوردوسروں کو بخشتی نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ہماری قوم کو اوپر سے لیکر نیچے تک سلام ہے کہ یہ اپنا کام نہیں کرتی اوردوسروں کو بخشتی نہیں ہے ، اپنے حالات قابو میں نہیں ہیں اور دوسروں کیلئے انجمن اصلاح معاشرہ کھول رکھی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول سے بہت سے اختلافات کئے جاسکتے ہیں لیکن شیخ رشید سے کوئی پوچھے کہ آپ ریلوے کے وزیر ہیں یا وزیر اصلاح برائے بلاول ہیں، شیخ رشید کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیناچاہئے ۔

مزید :

قومی -