آئینی ماہر بابر ستار نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تحریک شروع کرنے کی وجہ بیان کردی

آئینی ماہر بابر ستار نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تحریک شروع کرنے کی وجہ ...
آئینی ماہر بابر ستار نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تحریک شروع کرنے کی وجہ بیان کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ اس وقت پیپلز پارٹی اپنے آپ کوبچانا چاہتی ہے ، اس لئے ان کی جانب سے اپنے ہوم بیس سے تحریک شروع کی گئی ہے ، اگر یہ کارروائی صرف آصف زرداری تک محدود رہتی تو شائد بلاول بھی محدود رہتے لیکن نیب یہ کوشش کررہی ہے کہ آصف زرداری ، بلاول اور وزیر اعلیٰ سندھ کو اکٹھا رکھا جائے تو ایسے میں اب بلاول کے لئے کوئی آپشن نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ اس وقت شیخ رشید بلکہ وزیر اعظم عمران خان خود بلاول کوجواب دے رہے ہیں ، ہم نے یہ بات دیکھی ہے کہ جب ریاست دباﺅ کا شکار ہوتی ہے تو جواب دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی اپنے آپ کوبچانا چاہتی ہے ، اس لئے ان کی جانب سے اپنے ہوم بیس سے تحریک شروع کی گئی ہے ، اگر یہ کارروائی صرف آصف زرداری تک محدود رہتی تو شائد بلاول بھی محدود رہتے لیکن نیب یہ کوشش کررہی ہے کہ آصف زرداری ، بلاول اور وزیر اعلیٰ سندھ کو اکٹھا رکھا جائے تو ایسے میں اب بلاول کے لئے کوئی آپشن نہیں ہے کہ وہ اپنے آپ کو اس معاملے سے الگ رکھیں ، وہ اپنے دفاع کی آپشن استعمال کررہے ہیں اور ان کوکرنی بھی چاہئے ، بلاول نے جو تقاریر پارلیمنٹ میں کی ہیں ، ان سے بھی وہ بطور اپوزیشن لیڈر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ بلاول کی حکمت عملی موثر حکمت عملی ہے اور اب اس میں وہ کامیاب کتنا ہوتے ہیں تو وہ جتنا گڑڈالیں گے اتنا ہی میٹھا ہوگا ۔

مزید :

قومی -