ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے اہم سوال اٹھادیا

ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے اہم سوال اٹھادیا
ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے اہم سوال اٹھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال کہاں گیا ، اس میں سے کچھ نکلاہے ؟ معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کی لاشیں گرائی گئیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ عمران خان نے پوری قوم کو ایک خواب دکھایا ، اس کے نتیجے میں حکومت میں آئے ، اب لوگ ان کے پیچھے ہیں کہ ہماری زندگیوں میں کیا تبدیلی آئی ہے؟ان سوالات کا ان کو سامناہے، سانحہ ساہیوال کہاں گیا ، اس میں سے کچھ نکلاہے کہ معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کی لاشیں گرائی گئیں ، مہنگائی کہاں پہنچ گئی ہے ، گیس اوربجلی کا کیا حال ہے ؟ یہ تمام سوال عوام ان سے پوچھ رہے ہیں ، یہ سب وہ سوالات ہیں جن سے بچنے کیلئے وہ باتیں کی جاتی ہیں جو وزیر اعظم نے کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوائے اپوزیشن کے پاکستان میں سارے حاجی ہیں ، سارے پاکستان سے پکڑ پکڑ کر یہ فرنٹ مینوں کو تحریک انصاف میں لے گئے ہیں ، پنجاب میں بھی سینئر وزیر کو نیب نے پکڑ لیاہے ، اس کے بارے میں ان کی زبان خاموش ہے ، اس بیچار ے علیم خان کا خرچہ بھی کرواتے رہے اور اس کونیب نے بھی پکڑ لیا ۔

مزید :

قومی -