وزیر اعظم 50لوگوں کے خلاف نیب کو ثبوت کیوں نہیں دیتے ، قمر زمان کائرہ نے حکومت گرانے سے متعلق اہم بات کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وزیراعظم پچاس لوگوں کوجانتے ہیں تو نیب کو ثبوت کیوں نہیں دیتے؟حکومت چند ووٹوں کی محتاج ہے ، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت گرانا بڑا کام نہیں ہے ،وزیراعظم پچاس لوگوں کوجانتے ہیں تو نیب کو ثبوت کیوں نہیں دیتے؟
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کئی بار کہاہے کہ بااختیار ہوتا تو پچاس لوگوں کوجیل میں ڈالتا ، وزراءکے پاس چور ڈاکو کا نعرہ لگانے کے سوا کچھ نہیں ہے، جن ادوار میں پیپلز پارٹی کی حکومت آئی ان کا جواب دینے کیلئے تیار ہوں، 35برس کی غلطیوں کا خمیازہ پیپلز پارٹی پر نہیں ڈالا جاسکتا ، ہم نے بار بارکہاہے کہ کوئی ریلیف نہیں چاہتے ، نواز شریف کی حکومت آئی تو بہت سے مسائل تھے ، میاں صاحب سے کہا کہ آپ اٹھارویں ترمیم کورول بیک کرنے کے درپے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن سے کہاہے کہ ہم حکومت گرانانہیں چاہتے ، آصف زرداری غصے میں ہیں ، ایسی باتیں ہوجاتی ہیں، ہم فرشتے نہیں ہیں ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں ، پیپلز پارٹی 35برس میں 14برس اقتدار میں رہی ، عمران خان سے کب کہاہے کہ ہم کو ریلیف دیں ؟وزیراعظم پچاس لوگوں کوجانتے ہیں تو نیب کو ثبوت کیوں نہیں دیتے؟حکومت چند ووٹوں کی محتاج ہے ، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت گرانا بڑا کام نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کب روکی ہے ؟