وفاقی وزیر فیصل واڈا کا احتساب کے اداروں سے اعلان لاتعلقی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ 35سال سے ایک ریکوری بھی ہوتے نہیں دیکھی ،احتساب کے ادارے آزاد ہیں ، ہماراان سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پیپلز پارٹی پر مقدمات ہمارے دور میں نہیں بنائے گئے ۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ احتساب کے ادارے کارکردگی نہیں دکھائیں گے تو باتیں تو ہونگی ، 35سال سے ایک ریکوری بھی ہوتے نہیں دیکھی ،احتساب کے ادارے آزاد ہیں ، ہماراان سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پیپلز پارٹی پر مقدمات ہمارے دور میں نہیں بنائے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ کرپشن پر ان کی پالیسی زیرو ٹالیرنس کی ہے ،35سال سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ اقتدار میں رہی ہیں،اپوزیشن جماعتوں پر مقدمات ہمارے دور میں نہیں بنے،ہم ابھی حکومت میں آئے ہیں ،35برس سے جوکچھ ہوا ، ہمارااس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔