وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے نواز شریف کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے بہترقراردیدیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے نواز شریف کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے ...
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے نواز شریف کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے بہترقراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ فریال تالپور کس حیثیت سے سندھ بینک کے معاملات دیکھتی رہیں؟ ان سے نواز شریف بہتر تھے ، ان کی جانب سے اسمبلی میں جواب تودیا گیا چاہے جھوٹ ہی سی،جعلی اکاوئنٹس سے میوے کھانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیاہے۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہاہے کہ شوگر ملزکے 600ملین روپے جعلی اکاﺅنٹس میں جاتے ہیں جو نظام 1995سے پہلے ختم ہوگیا تھا ،اس کو 2008کے بعد دوبارہ مسلط کیا گیا ، فنانس سیکرٹری نے کہا کہ شوگرمل نہایت کم قیمت میں بیچی گئی،سب جانتے ہیں کہ سندھ میں تابع دار فنانس منسٹرکو کس طرح نوازہ گیا؟سمر ی میں لکھتے ہیں مل بیچنے سے غریب لوگوں کوفائدہ ہوگا ، جن کو مل بیچی گئی کیاوہ غریب لوگ تھے ؟فریال تالپور کس حیثیت سے سندھ بینک کے معاملات دیکھتی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ ان سے نواز شریف بہتر تھے ، ان کی جانب سے اسمبلی میں جواب تودیا گیا چاہے جھوٹ ہی سی،جعلی اکاوئنٹس سے میوے کھانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ، کرپشن کرنے والے ملک سے چلے جاتے ہیں مگر واپس نہیں آتے ، نواز شریف اور شہباز شریف کے بچے واپس نہیں آرہے، جعلی اکاﺅنٹس میں جس جس کا نام ہے ، اس سے سوالات ہونگے ۔

مزید :

قومی -