کورونا وائرس رپورٹنگ، صحافیوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئیں

کورونا وائرس رپورٹنگ، صحافیوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئیں
کورونا وائرس رپورٹنگ، صحافیوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر صحافیوں کو ہسپتالوں، آسولیشن وارڈز اور قرنطینہ سے رپورٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں تشویشناک صورتحال کے دوران میڈیا کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ میڈیا ہاﺅسز کی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کورونا وائرس سے آگاہی قابل تحسین ہے۔

اعلامیہ میں صحافیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ موجودہ حالات میں ہسپتالوں، آئیسولیشن وارڈز اور قرنطینہ سے رپورٹنگ نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں وائرس لگ سکتا ہے۔

مزید : قومی