کوئنز لینڈیونیورسٹی کرونا، کاعلاج دریافت کرنے کیلئے سرگرم، متعدد تجربات

کوئنز لینڈیونیورسٹی کرونا، کاعلاج دریافت کرنے کیلئے سرگرم، متعدد تجربات

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی نے کروناوائرس کے علاج کے سلسلے میں امید افزا پیش رفت کرلی۔بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ مائیکروبیالوجی کے لیکچررمظفر علی خان کے مطابق کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے محققین کوویڈ۔19 ویکسین تیار کرنے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

کے قریب ہیں۔ کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ٹرینٹ منرو COVID-19 ویکسین پروجیکٹ میں ٹیم کے رہنما ہیں۔ ان کی ٹیم 20 معروف سائنسدانوں پر مشتمل ہے۔ان کی لیب میں جو پیشرفت ہو رہی ہے وہ بہت حوصلہ افزا ہے جنہوں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا ڈی کوڈ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے‘اسکے آگے بھی مراحل ہیں‘ ہم اس سلسلے میں پر امید ہیں مگرہمیں یہ کہتے ہوئے محتاط رہنا ہوگا کہ کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ اس لئے خوش قسمتی سے اگر پروفیسر ٹرینٹ منرو کی ٹیم ویکسین کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی تو اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ 2021 کے اوائل میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور غیر محفوظ لوگوں کے لئے ایک ویکسین دستیاب ہوگی۔واضح رہے کہ لیکچرار مظفر علی خان ہالینڈ سے مائیکرو بیالوجی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

تجربات

مزید : ملتان صفحہ آخر