لاک ڈاؤن کے بعد آٹا بحران میں تیزی، سبزیاں بھی مہنگی، لوگوں کا احتجاج

لاک ڈاؤن کے بعد آٹا بحران میں تیزی، سبزیاں بھی مہنگی، لوگوں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی،نورنگا، بنگلہ منٹھار (بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) لاک ڈاون ہوتے ہی شہر اور گردونواح میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہوگئی گذشتہ دو دنوں میں شہر کے گردونواح میں آٹاکی قیمت 10 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے ماچھیوال،پکھی موڑ(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

،میاں پکھی،48 پل،پپلی اڈا،پیر مراد،وہاب چوک،انورآباد،کچی منڈی،چکڑالہ،نورشاہ،محمد شاہ، سوروموڑ،رتہ ٹبہ،لڈن،27بھٹہ،سمیت اڈوں اور گاؤں میں مزدور طبقہ ہاتھوں میں پیسے اٹھائے پھر رہا ہے لیکن آٹا نہیں مل رہا ذرائع کے مطابق جو آٹا مل رہا ہے وہ بھی صرف تعلق واسطہ والوں کو دیا جارہا ہے شہریوں اصغر، شہباز،ناصر،شکیل،طاہر،علی،معز و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوز آٹا مہنگا اور منہ مانگے دام فروخت کر رہے ہیں جس سے غریب کرونا سے زیادہ اپنے بچوں کے لئے 2وقت کی روٹی مہیا کرنے کے لئے پریشان ہیرنورنگا اور گردونواح میں ہونے والا آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیاہے،لاک ڈاؤن کے باوجود لوگ تمام تر پابندیاں توڑ کر آٹے کی خریداری کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں جس کی وجہ سے آٹے کی دکانوں پر رش ہے،اورعوام لائنوں میں لگ کر آٹا خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں،اس سب کے باوجود کئی لوگ آٹا نہ ملنے کے سبب خالی ہاتھ گھروں کو واپس لوٹنے پر مجبور ہوئے ہیں،دکانداروں سے جب آٹے کی کمی کی وجہ معلوم کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر تقریباً پانچ سو تھیلے کی روزانہ کی کھپت ہے جبکہ فلور ملیں ہمیں محض دو سو تھیلی آٹا دی رہی ہیں اب ہم کہاں سے عوام کو آٹا فراہم کریں مزید ان کا کہنا تھا کہ فلور ملز مالکان حکومت سے اپنے کوٹے کی پوری گندم لے رہئے ہیں اور یہ اسے بجائیپیس کر آٹے بنانے کے، مہنگے داموں گندم ہی فروخت کر دیتے ہیں جبکہضلع کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے شوشے اورمسلسل لاک ڈاؤن کے بعد سبزیوں سمیت روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کردیا گیا ہے حکومت اور انتظامیہ کورونا وائرس کی روک تھام میں لگی ہوئی ہے جبکہ ضلع بھر کے منافع خور اور ذخیرہ اندوز سرگرم ہوکر مجبور اور بے بس عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں، اشیا خورونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کا بازار گرم کردیا گیا ہے، منٹھارشہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں پچاس فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے تو دوسری طرف کوکنگ آئل،چینی، گندم کے آٹے،چاول،گرم مصالحوں،گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرکے بے بس اور مجبور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں روز بروز کی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔