وہاڑی:گلی محلوں میں قلفیاں، آئس کریم برف گولے، پاپڑ فروخت کرنیکا سلسلہ تیز

وہاڑی:گلی محلوں میں قلفیاں، آئس کریم برف گولے، پاپڑ فروخت کرنیکا سلسلہ تیز

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) کوروناوائرس کے خطرہ کے پیش نظرپنجاب بھرمیں لاک ڈاؤن کے باوجودگلی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

،محلوں اوردیہی علاقوں میں رنگ برنگی مضرصحت اورغیرمعیاری قلفیاں اورآئس کریم،برف کے گولے اورپاپڑفروخت کرنے کاسلسلہ جاری ہے جن کے کھانے سے بچوں کے بیمارہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں یہ اشیاء فروخت کرنے والے بچوں کواپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے اپنے موٹرسائیکلوں اوردیگرسواریوں پرٹیپ ریکارڈلگاکرریکارڈشدہ ریکارڈنگ مسلسل چلاتے رہتے ہیں جبکہ محکمہ فوڈاتھارٹی سمیت دیگرذمہ داراداروں کی طرف سے ان مضرصحت اورغیرمعیاری اشیاء کی فروخت اورساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی پرکبھی بھی کوئی کاروائی نہیں دکھائی نہیں دی ہے اوریہ اشیائدھڑلے سے فروخت کرکے معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلاجارہاہے شہریوں محمدزمان،مرادعلی،میاں نوید،احسان احمد،راناشہزاد،رانانوید،محمداشرف،امتیازاحمد،گل محمد،ظفراقبال ودیگرنے ڈپٹی کمشنراوردیگرذمہ دارحکام سے مطالبہ کیاہے کہ مضرصحت غیرمعیاری اشیاء بنانے اورفروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان اشیاء کے بنانے اورفروخت کرنے پرفوری طورپرپابندی لگائی جائے تاکہ معصوم بچوں کی داؤپرلگی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکیں۔

پاپڑ

مزید : ملتان صفحہ آخر