ملتان، کرونا کے بعد چوری،ڈاکے بھی بے قابو، مختلف علاقوں میں وارداتیں

ملتان، کرونا کے بعد چوری،ڈاکے بھی بے قابو، مختلف علاقوں میں وارداتیں

  



ملتان (نیوز رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بوہڑ گیٹ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

کے علاقے حسن پروانہ محمد سلمان سے تین مسلح ڈاکو وں نے روک کر اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل، نقدی مالیت2لاکھ29ہزارچھین کرفرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ محمد ابوبکر سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موبائل سمیت نقدی 41ہزار5سولیگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے ولایت آباد خالد حسن سے تین مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی 25ہزار سمیت موٹرسائیکل چھین کرلیگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے رمضان سے تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، نقدی مالیت 47ہزار 5سو لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے ڈاکخانہ کے باہر سے فلک شیر کی موٹرسائیکل، تھانہ کوتوالی کے علاقے 8نمبر چونگی محمد آصف کا بکرا مالیت25ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے متی تل قدیر عباس کی پانی والی ٹینکی مالیت1لاکھ،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے شاہ خرم سے محمد وقار، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے حسین ا?گائی عدنان احمد، تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمود آباد شوکت علی کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے کچہری سے مزمل حسن دیگر افراد کے 11موبائل، تھانہ قادر پور راں کے علاقے وسیم عباس کے سٹورسے سامان مالیت1لاکھ86ہزارچوری ہوگئے جبکہ بستی ملوک کے علاقے محمد رشید کے رقبہ سے نامعلوم چور دھان اٹھاتے ہوئے شور پر موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر