ڈبل سواری پرپابندی نظرانداز، منچلوں کے درمیان دن بھر مقابلہ

ڈبل سواری پرپابندی نظرانداز، منچلوں کے درمیان دن بھر مقابلہ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملتان سمیت صوبہ بھر میں لاک ڈاون کے فیصلے کو منچلوں نے ہوا میں اڑا کر رکھ دیا ہے ضلعی حکام کی جانب سے گھروں سے بلاوجہ باہر نکلنے کی ممانعت اور موٹر(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کے باوجود دن بھر شہر کی مختلف شاہراوں پر موٹر سائیکل پر ڈبل بلکہ تین سے چار سواروں کے مظاہر ے کا سلسلہ اپنے عروج پر رہا ہے ملتان شہر میں پولیس حکام کی عدم توجہی اور پٹرولنگ کے فقدان کے باعث شہر بھر میں منچلے ڈبل سواری کرکے دندناتے رہے جبکہ پولیس اہلکار و پٹرولنگ گاڑیاں کسی روڈ پر نظر نہیں آئیں جس پر شہری حلقوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کے احکامات پر تاجر برادری نے من و عن عمل کرتے ہوئے اپنی کاروباری سرگرمیاں روکتے ہوئے دکانیں بند کردی ہیں لیکن اس توقع پر کہ حکومتی ادارے اس 14 روزہ لاک ڈاون کے دوران پٹرولنگ کے ذریعے ان کے کاروباری مراکز کی حفاظت کریں گے لیکن اس کے برعکس گذشتہ روز ڈبل سواری کی ممانعت کے باوجود بعض منچلوں نے حکومتی احکامات کا مذاق اڑایا ہے وہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کے لیئے سوالیہ نشان ہے۔

مقابلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر