سنانواں: شادی تقریب پرپولیس کادھاوا، دولہا باراتیوں سمیت فرار

سنانواں: شادی تقریب پرپولیس کادھاوا، دولہا باراتیوں سمیت فرار

  



کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے بیش نظر دفعہ144لگا کر شادی اجتماعات اور دیگر اکٹھ پر پابندی لگائی ہوئی ہے،تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی نائچ میں گزشتہ روز فیاض حسین کھکھ نے اپنے بیٹے محمد شاہد کھکھ کی شادی کی تقریب منعقد کی جہاں اس نے بہت بڑا (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

اجتماع کرکے لوگوں کو اکٹھا کیا ہوا تھا،کہ اطلاع پر پولیس سنانواں نے چھاپہ مارا،پولیس کو دیکھتے ہی دولہا محمد شاہد کھکھ،والد فیاض کھکھ سمیت شادی میں آئے تمام باراتی فرارہوگئے ہیں،پولیس نے موقع پر گوشت کی دیگیں قبضہ میں لے لیں،پولیس سنانواں نے دولہا شاہد کھکھ سمیت اس کے والد فیاض کھکھ اور شادی کے انتظامات کی نگرانی کرنے والے عبدالرشید کھکھ کے خلاف مقدمہ نمبر104/20زیر دفعہ188درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

فرار

مزید : ملتان صفحہ آخر