ٹرین آپریشن معطل، ریلوے ملازمین کو رونا کے حوالے کرنیکا انکشاف

ٹرین آپریشن معطل، ریلوے ملازمین کو رونا کے حوالے کرنیکا انکشاف

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)کوروناکے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے وزیراعظم پاکستان نے ٹرین آپرشن عارضی طورپرمعطل کردیا ہے۔جبکہ ریلوے ہیڈکوارٹرنے کورونا(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

پھیلانے کامتبادل انتظام کرلیا۔پوراملک میں لاک ڈاؤن ہوگا۔ریلوے مزدوربند ٹرین آپریشن کافائدہ اٹھاتے ہو ئے ریلوے ٹریک،ریلوے،پلوں،سگنل،ٹیلی کام سسٹم کوبہتربنانے کے لئے گروہ کی صورت میں کام کریں گے۔مراسلہ جاری کردیاگیا۔جاری مراسلہ میں تمام ڈویڑنوں کے ڈویڑنل سپرٹنینڈنٹس سے کہا گیاہے کہ وہ ٹرین آپریشن کے معطل ہونے کافائدہ اٹھاتے ہوئے۔ان تمام سیکشنوں کوبہتربنائیں جہاں ریلوے ٹریک،ریلوے پل اوردیگرسسٹم کمزورہے۔مرمت کے کام سے پہلے سرخ جھنڈاریلوے ٹریک میں لگایاجائے تاکہ مال گاڑیوں کی جاری آمدورفت کی وجہ سے کسی قسم کاحادثہ رونما نہ ہو۔ متعلقہ پرمانینٹ وے انسپکٹرزکوخصوصی ٹاسک دے کرکام کروانے کی ہدائت کی گئی ہے ت۔ریلوے ملازمین نے ان جاری نئے احکامات پرحیرت کااظہار کیا ہے۔ ان کاکہناہے کہ جب مختلف علاقوں سے ڈیوٹی پرآنے والے ریلوے۔مزدورباہم مل کر ڈیوٹی سرانجام دیں گے توان میں سے اگرکسی ایک کوبھی کوروناہواتووہ سب کومنتقل کردے گا۔ریلوے مزدورکام کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف مل کرکام کرتے ہیں بلکہ مل کرکھاتے پیتے بھی ہیں۔ایسی صورت حال پورے پاکستان کے لئے خطرہ کاباعث بن سکتی ہے۔ریلوے ہیڈکوارٹرکوچاہیے کہ اس طرح کے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے پہلے چیف میڈیکل اینڈہیلتھ آفیسرسے مشاورت کرے۔

انکشاف

مزید : ملتان صفحہ آخر