حکومت آنیوالے دنوں میں مزید شرح سود کم کرے، جلال الدین رومی

حکومت آنیوالے دنوں میں مزید شرح سود کم کرے، جلال الدین رومی

  



ملتان (نیوز رپورٹر) چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے موجودہ صورتحال میں غریب عوام کے لیے جس ریلیف پیکج (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کا اعلان کیا ہے وہ قابل ستائش ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ غریب۔ محنت کش اور مزدور طبقے کا خیال رکھا ہے لاک ڈاون کے دوران 150 ارب روپے تین ہزار روپے فی کس کے حساب سے لوگوں میں تقسیم کیے جا ئیں گے اسی طرح 50 ارب روپے یوٹیلیٹی اشیاء کی قیمتوں کی مد میں ریلیف کے لیے رکھے گئے ہیں۔اور 15 روپے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی گئی ہے اس کے علاوہ غریب لوگوں کے یوٹیلیٹی بلز میں بھی چار ماہ کے لیے قسطوں کی صورت میں رعایتی پیکج کا اعلان کیا ہے اور اشیائے ضروریہ کے ٹیکسوں میں بھی واضح کمی کا اعلان کیا گیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے انقلابی اقدامات اور 10ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان امید کی کرن ثابت ہوگا لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی۔ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ ہمیں کرونا بحیثیت قوم لڑنا ہے ہمیں احتیاطی تدابیر کو مکمل طور پر اپنانا ہوگا۔ ایسی صورتحال میں حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ بالخصوص ملتان میں جو قرنطینہ سنٹر بنایا گیا ہے وہ مثالی ہے جسنیں زائرین اور متاثرین کا خا ص خیال رکھا جارہا ہے ادھرسابق صدر چمبرز آف کامرس ملتان و ڈیرہ غازی خان خواجہ جلال الدین رومی نے وزیر اعظم عمران خان کے معاشی پیکج پر بات کرتے ھوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کی طرف سے جو اعلانات کیے گئے ھیں اس کا ھم خیر مقدم کرتے ھیں خاص طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا ھر طبقہ کو فائدہ ھوگا وزیر اعظم پاکستان نے لاک ڈاؤن کے نتیجہ پیدا ھونے والی صورت حال کو جس انداز سے نمٹنے کی جو پالیسی دی ھے اس سے بھی حالات میں بہتری آئے گی حکومت کو چاھئے کہ وہ کم آمدن والے لوگوں کے اگلے تین ماہ کے یوٹیلٹی بل بھی معاف کرے تاکہ اس کے اثرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔حکومت نے شرح سود اگرچہ کم کی ھے وہ ابھی کم ھے کیونکہ کاروباری سرگرمیاں نہ ھونے کی وجہ سے پورے ملک کی انڈسٹری عملی طور پر بند ھے جس سے روز اربوں روپے کا نقصان ھو رھا ھے حکومت کو چاھئے کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید شرح کمی کرے تاکہ صنعت کاروں کو کم سے کم نقصان کا سامنا کرے پڑے خواجہ جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ ھم نے ماضی میں بھی مشکل کے دنوں میں جنوبی پنجاب میں حکومت،پاک فوج اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر دْکھی انسانیت کی خدمت کی ھے اور اب جبکہ کررونا کی وجہ سے پوری قوم میں ایک طرف خوف طاری ھے تو دوسری جانب اس وائرس کی وجہ سے لوگ گھروں میں مقید ھو کے رہ گئے ھیں اس موقعہ پر محمود گروپ آف انڈسٹریز ھمشیہ کی طرح متاثرین کی امداد کے لئے حکومت،پاک فوج اور ملتان کی انتظامیہ کمشنر شان الحق اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کے ساتھ مل کر دن رات کام کر رھا ھے جس کے بعد امید ھے کہ ھم بہت جلد جنوبی پنجاب کو کررونا وائرس سے پاک کرنے میں کامیاب ھو جائیں گے۔

جالد الدین رومی

مزید : ملتان صفحہ آخر