لاک ڈاؤن کے بعد چھوٹے بچوں کو حفاظتی انجکشن لگانے کاسلسلہ بند

لاک ڈاؤن کے بعد چھوٹے بچوں کو حفاظتی انجکشن لگانے کاسلسلہ بند

  



مظفرگڑھ (نامہ نگار) کرونا وائرس کے پیش نظر پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد محکمہ صحت مظفرگڑھ کے حکام نے چھوٹے بچوں کو حفاظتی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

ٹیکے لگانے جانے والے ویکسی نیٹروں کو عارضی طور پر فیلڈ میں جانے سے روک دیا ہے جس کے نتیجے میں ویکسی نیٹروں نے فیلڈ میں جانا چھوڑ دیا ہے جبکہ تاریخ کے باوجود چھوٹے بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی نہیں لگائے جا رہے خانگڑھ و گردونواح کے رہائشی لوگوں نے جب حفاظتی ٹیکے کیلئے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ہسپتال میں حفاظتی ٹیکے ختم ہو گئے ہیں اور ہیلتھ حکام مظفرگڑھ نے فیلڈ میں جانے کیلئے عارضی پابندی لگا دی ہے جس پر عوامی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر