تیل سستا،حکومت کاسیلز ٹیکس کم کرنے سے انکار،بڑاریلیف خواب

تیل سستا،حکومت کاسیلز ٹیکس کم کرنے سے انکار،بڑاریلیف خواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بند
ملتان (سٹاف رپورٹر) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ترین سطح پر آگئی۔ بتایا گیا ہے کہ 2ماہ قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 68ڈالر فی بیرل تھی‘جو مسلسل کم ہو رہی ہے اور اس وقت25ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔اس تناسب سے خام تیل کی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

قیمت تقریباً70فیصد کم ہوئی ہے لیکن حکومت پاکستان عوام کو یہ ریلیف دینے کے لئے تیار نہیں ہے ۰ حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے اور ملکی معیشت شدید نقصان سے دوچار ہے‘ اس لئے عالمی مارکیٹ کے تناسب سے عوام کو تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ نہیں دیاجاسکتا‘ ذرائع کے مطابق حکومت پٹرول کی قیمت پر فی لیٹر 17فی صد سیلز ٹیکس کی بجائے فکس سیلز ٹیکس وصول کرے گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بتدریج بڑھا کر 17فیصد کر دیا تھا۔لیکن اب پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد سیلز ٹیکس کم نہیں کیاجا رہا بلکہ اسی تناسب سے فی لیٹر فکس سیلز ٹیکس وصول کیاجائے گا۔پٹرول کے ساتھ سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کا امکان پیدا ہو گیا۔ پنجاب میں سی این جی اس وقت 92.50روپے فی لیٹر فروخت ہو رہی ہے۔ امکان ہے کہ پٹرول کے ساتھ سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔ اس حوالے سے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیاجارہا ہے کہ سی این جی کی قیمت پٹرول کی قیمت میں کمی کے تناسب سے کم کی جائے کیونکہ امپورٹڈ سی این جی کی قیمت اس وقت پہلے ہی بہت زیادہ ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں قطر اور دیگر ممالک سے درآمد ہونے والی ایل این جی بیسڈ سی این جی فروخت کی جا رہی ہے۔
خواب