حکومت عوام کے تحفظ اور بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے، زوارحسین وڑائچ

حکومت عوام کے تحفظ اور بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے، زوارحسین وڑائچ

  



لودھراں (نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کورونا وائرس سے ممکنہ متاثرہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سپیشل ایجوکیشن(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

سنٹر تحصیل دنیا پور میں قائم 25بستروں کے بیک اپ ہسپتال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے ممکنہ متاثرہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اْٹھائے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور سید وسیم حسن نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی ہدایات کے مطابق سنٹر میں وائٹ واش سمیت تمام بلڈنگ میں وائرس کش ادویات کا سپرے بھی کیا جا رہا ہے اور ڈاکٹرز سمیت دیگر ملازمین کی ڈیوٹی بھی لگا دی گئی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ممکنہ متاثرہ مریضوں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے تما م انتظامات پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک قومی ذمہ داری ہے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کے لیے اپنا فعال کردار انفرادی و اجتماعی سطح پر ادا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے تحفظ اور بہتری کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے تاکہ کوروناوائرس کے ممکنہ حملے سے عوام کو محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہوں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گھروں میں رہتے ہوئے اپنی فیملی اور اپنے آپ کو محفوظ بنائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر