خانیوال:1200رضاکاروں کی تنخواہ آٹھ ماہ سے بند، گھروں میں فاقے

خانیوال:1200رضاکاروں کی تنخواہ آٹھ ماہ سے بند، گھروں میں فاقے

  



جودھ پور،نواں شہر(نمائندہ پاکستان) ضلع خانیوال کے تمام تھانوں میں تقریبا1200کے قریب رضا کار موجود ہیں جو کہ اپنی ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

سرکاری ملازمین سے زیادہ سخت ڈیوٹی رضا کار ہی دیتے ہیں،اہم شخصیات کا سکواڈ ہو،منشیات فروشوں کے خلاف ریڈ ہو یا کسی بھی اہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے رضا کار پیش پیش نظر آتے ہیں رضا کاروں سے تھانوں میں سخت ڈیوٹی لی جاتی ہے جبکہ اس کے بر عکس مہینوں ان کی تنخواہیں وقت پر نہیں دی جاتیں اب پچھلے آٹھ ماہ سے ضلع بھر کے رضا کاروں کو تنخواہوں کی ادائیگی روک دی گئی ہے جس سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے اور رضا کار ذلیل وخوار ہوکر رہ گئے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع خانیوال کے رضا کاروں کی آٹھ ماہ کی تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ وہ بھی سکون سے اپنی زندگی گزار سکیں۔

فاقے

مزید : ملتان صفحہ آخر